0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یاریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیرداخلہ نے بیلاروس کے صدرکی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی مصروفیات وتفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبرکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply