0

ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد منظور

قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔

قرارداد میں مزید  لکھا گیا کہ وفاقی حکومت ،افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔ پنجاب اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply