پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترامیم اپنے مفاد کیلئے کی جا رہی ہیں ، آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہو گا ، ملک میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لیا، یہ شرائط ایسی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو ، جلسہ کوئی فلم شو نہیں جس کیلئے وقت دیا جائے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور جلسے میں خیبر پختونخوا کی قیادت نہیں پہنچ سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت بدنیتی پر مبنی تھی، 12 جولائی کے آرڈر میں لکھا تھا کہ کسی فریق کو کوئی مسئلہ ہے تو چیمبر میں رابطہ کرے۔









