صدر پی ٹی آئی لاہوراصغر گجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
قبل ازیں لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے خالد گجر، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔پولیس نے تین کارکنوں سمیت پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ گجر سنگھ حوالات میں بند کردیا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران رئوف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا،ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہےپی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔









