0

حمزہ شہباز کو اہم عہدے پرتعینات کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افئیرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز وفاق کے نمائندے کے طور پر چئیرمین پبلک افئیرز کی ذمہ داری سنبھالیں گے،ذرائع نون لیگ کے مطابق پانچ افراد کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

حمزہ شہباز کا اسٹیٹ گیسٹ ہائوس لاہور میں دفتر تیار کیا گیا ہے، خصوصی پروٹوکول اور سٹاف دیا جائے گا۔

حمزہ شہباز مری سے واپسی پر عہدہ سنبھالیں گے،حمزہ شہباز اہم حکومتی امور اور پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply