وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ فرانس پہنچ گئے۔
رانا ثناء اللہ کے پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی سفیر عاصم افتخار حمد، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف، جنرل سیکرٹیری رانا محمود نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کے اعزاز میں آج شام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عشائیہ دیا جائے گا۔
دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے سلسلے میں آج سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔