اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 رکنی کار لفٹر گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا ، ناکہ بندی کرنیوالی پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے جبکہ ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار لفٹروں سے لاہور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلیٹیں برآمد کر لی گئیں۔