پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابر اعطم کو کپتان کس نے بنایا، بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن سٹائن کون تھا؟
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ ‘میں کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمپر چار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوجانے کے بعد بابر کی کپتانی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔