0

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، آج شام بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسی طرح چترال، سوات، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply