0

تقرریوں پر مشاورت ، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کر لئے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ، معاملات طے ہو گئے ، مسلم لیگ ن نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے ضلعی انتظامیہ ، لاء افسران کی تقرریوں، مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں نمائندگی، بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد اور ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کے مساوی ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سے متعلق مطالبات تسلیم کر لیے۔

دونوں جماعتوں کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اختلافات دور ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتحاد کی تشکیل کے وقت جس پر اتفاق کیا تھا اس بات پرعمل کیلئے کہا۔

اب سے پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ڈپٹی کمشنرز ضلعی پولیس افسران اور ریونیو افسران کا تقرر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بجٹ منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان 24 جون تک کرے گی، بلاول بھٹو زرداری 24 جون کو بجٹ پر اظہار خیال کریں گے، پیپلز پارٹی کی آئندہ حکمت عملی بھی اسی خطاب سے سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply