0

جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کو حکومت کی نااہلی اور طرزِ حکمرانی مزید بڑھا دیتی ہے۔ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی قوم 28 سو ارب روپے کی کپیسٹی ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ جب کوئی بل پاس کرنا ہو تو مسلم لیگ ن یا ایم کیو ایم کی نورا کشتی شروع ہو جاتی ہے۔بجٹ میں ٹیکسز کا 13 ہزار ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے جس سے مڈل کلاس طبقہ ہی پسے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے شدید گرمی میں عید گزاری۔ 14، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔ اتوار کو پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply