0

حکومت سیمنٹ انڈسٹری کو برآمدات کے لیے مکمل سپورٹ دے گی،ہارون اختر خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی،مل کر سیمنٹ کی برآمدات کی مسابقت کو بہتر بنائیں گے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیمنٹ انڈسٹری کو برآمدات کے لیے مکمل سپورٹ دے گی۔

تمام ادارے مل کر مسائل کا حل نکالیں، تعاون اور ہم آہنگی سے آگے بڑھیں،سیمنٹ کی عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ہارون اختر خان نے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی،ذیلی کمیٹیوں کو نئی ذمہ داریاں بھی تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply