0

فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ، بھارت گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، سرنڈر کرنے والے فتنہ الہندوستان کے ارکان نے بیانات میں تمام حقائق بتائے۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ دہشتگردوں کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ 21 مئی کو خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، دہشتگردوں نے اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply