0

لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط کردی

لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط کردی ہے۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر موٹر سائیکلوں کی تقسیم پر عملدرآمد روک دیا، جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے اسکیم کے تحت طلباء کو 23ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز ہے،ممبر جوڈیشل کمیشن کے مطابق اسکیم میں 19ہزار پیٹرول بائیکس شامل ہیں۔

بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں شامل ہونےسے ماحولیات پر منفی اثرات کے خدشات ہیں،یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 9 میں درج زندگی کے حق کو سختی سے متاثر کرتاہے۔

موٹر سائیکل سکیم پر عملدرآمد سے قبل محکمہ ماحولیات سے منظوری حاصل کی جائے،محکمہ ماحولیات سے منظوری کے بعد اسکیم پر کام آگے بڑھایا جائے،جب تک منظوری نہیں مل جاتی، اسکیم کو التواء میں رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply