0

وزیراعظم کا ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی، معیار کی تحقیقات کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیکل کی مہنگی تعلیم اور غیر معیاری پڑھائی اور بڑی تعداد میں طلبہ کے بیرون ملک جانے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی اور معیار کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم نے فیسوں اور تعلیمی معیار کی تحقیقات کے لئے 25 رکنی کمیٹی بھی بنا دی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی جبکہ بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کی وجوہات کا پتہ بھی لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply