0

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کو آئی جی سید علی ناصر رضوی نے نوٹیفائی کر دیا تاہم پی ٹی آئی نے حکومتی اقدام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے مختلف ذرائع سے اکٹھے کیے گئے حملے کے 7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کے لیے ایف آئی اے کو بھیج دیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے فوٹیج اور ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا لیکن اس میں حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ، مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ کی جا رہی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply