سنیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے،پوری دنیا کو جواب دیں کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
پورا پاکستان اور قوم فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے،بھارت نے جھوٹ پر کوئی ایکشن لیا تو خطرناک ری ایکشن دیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ ختم نہیں کرسکتا،معاہدے میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں۔
پاکستان کسی بھی دباؤمیں نہیں آئے گا،کسی بھی جارحیت کاجواب مؤثراندازسے دیاجائے گاجیسے ماضی میں دیاگیا۔









