0

این ٹی ڈی سی منصوبوں میں تاخیر،7 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

وفاقی وزیر اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی کے منصوبوں میں تاخیر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کے 7 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ڈپٹی ایم ڈی، 2 جی ایم،چیف فنانشل آفیسراور 3 چیف انجینئرز کو معطل کیا گیا ہے ،وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہے ۔

این ٹی ڈی سی منصوبوں کی سست روی سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا،بورڈ تنظیمی اصلاحات اور منصوبہ بندی میں بہتری کی حکمت عملی طے کرے۔

اعلامیہ کے مطابق دیگر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے ایم ڈی کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply