خیبر پختونخوا اسمبلی نے معلومات تک رسائی ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا ہے۔
معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں،آر ٹی آئی ایکٹ کی 7 شقوں میں ترامیم بھی شامل ہیں۔
بل کے مطابق سیکشن 32 اے کے تحت کوئی بھی شہری انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتاہے۔
دیوانی عدالت کو انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معاملات کی سماعت کا اختیار نہیں ہوگا،سرکاری ادارے پبلک انفارمیشن افسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔
معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت شہری سمیت اب کوئی بھی حصول معلومات کیلئےدرخواست دے سکتا ہے۔









