0

دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اور دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

دہشتگردی کا واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply