0

مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب

رابطہ عالم اسلامی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مرکزی قیادت میں شامل کرلیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس ہوا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوگئے۔

اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری محمد بن عبدالکریم، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس، مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل شیخ و دیگر موجود تھے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے راناثنا اللہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  نے ہمشیہ مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ کوئی بتائے آخر مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائیگا، اقتدارکیلئے؟ ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں اور نہ ہی ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت اور مفاہمت سے جو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب ہمیں کوئی بھی دھوکا نہیں دے سکتا، 8فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8فروری کے انتخابات میں ایسی دھاندلی کی گئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نہ ہوئے، یہ عوام کی منتخب اور جمہوری حکومت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply