0

پنجاب میں بارش بر سانے والا سسٹم داخل

بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں  داخل ہو گیا جس کے نتیجہ میں29 اپریل تک بارشیں جاری ر ہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے باعث بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رکھا جائے۔

دوسری جانب صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم میں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آسمانی بجلی سے بچائو کے لئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔مدد کے لئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply