ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور سے کراچی جائیں گے، غیر ملکی مہمانوں کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پرکراچی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہر کی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کا امکان ہے لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر آج کراچی میں عام تعطیل دی گئی ہے اور متعدد سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔









