0

پہلے ناکام حکومت تھی ، دعا کرینگے اللہ انہیں ہدایت دے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے محنت کرنا ہو گی، اس سے پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے، اللّٰہ انہیں ہدایت دے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 سال میں پنشن پوری ہو جاتی ہے اور اب تو 14 سال ہو گئے ہیں۔ میرا خیال ہے ، دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ، پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں، گیس پائپ لائن سیاسی نہیں ، لیگل ایشو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply