دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، 2 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔
ہالہ اولڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں 5 بچے نہا رہے تھے کہ اچانک تیز بہاؤ کی وجہ سے گہرے پانی میں چلے گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے 2 بچوں کو بچا لیا۔
ڈوبنے والے 3 بچوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں ، مقامی غوطہ خور بچوں کو تلاش کرتے رہے تاہم ناکام رہے، آج صبح پاک نیوی کے غوطہ خوروں نے لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔