0

ڈالر کی مزید تنزلی ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز پر کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

منگل کو انٹر بینک میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسےسستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی تاہم کاروبار دن کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 171 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 605 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 71 ہزار 434 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply