پشاور(شہزادہ فہد ) ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کسٹم اہلکاروں کو پیشگی اطلاع مل گئی تھی، مراسلہ سامنے آ گیا۔
انکشاف ہوا ہے کہ ڈی پی او ڈی آئی خان کی جانب سے کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کو پیشگی احتیاطی مراسلہ لکھا گیا تھا۔
مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ اسٹاف کی روزانہ نقل حرکت عمل میں نہ لائی جائے، کسٹم عملے اور پولیس موبائل کو صرف پولیس چیک پوسٹ کے قریب کھڑا کیا جائے۔
مراسلے میں ہدایت دی گئی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے دوران مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے۔
یاد رہے کہ مراسلے کے ایک دن بعد تین کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا تھا۔