0

شیخوپورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں

شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں لاکھوں کی نقدی اور موبائلز سے محروم ہو گئے۔

شیخوپورہ میں تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ کیلے پل کے قریب مظہر قیوم نامی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

پولیس کے مطابق 3 مسلح افراد مظہر قیوم کو ہینڈزاپ کروا کر 5 لاکھ 50 ہزار روپے اورموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔

تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ڈیرہ ناپیاں کے قریب سلیم نامی شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پران سے 30 ہزار روپے نقدی موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے۔

پل نہر گوگیرہ برانچ کے قریب 2 مسلح افراد نے ریاست کو یرغمال بنا کر 22 ہزار روپے نقدی چھین لی، تھانہ صدر فاروق آباد کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply