0

بھوآنہ موضع ابھول کے پانچ کمسن بچوں نے زہریلی دوائی کھا لی

بھوآنہ موضع ابھول نے پانچ کمسن بچوں نے زہریلی دوائی کھا لی، حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اللہ دتہ کی عمر 4 سال،خاورکی عمر 7 سال,بابرکی عمر 6 سال، نسرین کی عمر 13 سال جبکہ علی رضا کی عمر چھ سال ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اللہ دتہ کو چنیوٹ ریفر کیا جا رہا تھا مگر راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا،باقی چار بچوں کو طبی امداد ملنے سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہل خانہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ بچوں کو چوہوں کی دوائی ملی جسے بچے دربار کی خاک سمجھ کر کھا گئے، بھوآنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply