پنجاب حکومت نے معذور افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ماہانہ وظائبف کا اعلان کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے معذورافراد کے لیے 14 ارب روپے کے وظائف کا اعلان کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کو وظائف 5 سالوں میں دیئے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ماہانہ وظائف دینے کے لیے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں اور منظوری کے بعد وظائف شروع کر دئیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ معذوروں کو رقم دی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔