اسلام آباد: سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تیزابیت اور دل میں تکلیف کی شکایت پر ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت خرابی کی شکایت پر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی اور بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں۔ میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کے معدے اور آنتوں کے مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ 3 روز قبل عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو کلیئر قرار دیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کی اہلیہ کی اینڈو اسکوپی، الٹرا ساؤنڈ، ایکو، ای سی جی کی گئی تھی۔