0

دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم دونوں ملکوں میں بہتر روابط سے دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی، خطے میں امن وامان اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے اور پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم دونوں ملکوں میں بہتر روابط سے دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج میں تعاون سے علاقائی امن مستحکم ہو گا۔ مسلح افواج میں تعاون سے نہ صرف دونوں ملک بلکہ خطے میں بھی فائدہ ہو گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مسلح افواج میں تعاون سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کو بھی فائدہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply