0

یوم پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یوم پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی،ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply