0

یوم پاکستان پریڈ

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوئی ، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل بھی کی گئی ، پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک ہوئے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔ اس کے علاوہ لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply