سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کارروائیوں کے دوران 7 خوارج ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4خارجی ہلاک ہوئے جبکہ مدی میں کارروائی کے دوران 3خارجی مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔









