0

وزیراعلی سندھ  نے جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے سیہون سمیت ضلع بھر میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان  وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق  مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد اور صوبائی محکمہ جنگلات سے رپورٹ طلب لی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  3 دن میں تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے، درختوں کی کٹائی پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے، درخت ہماری زمین کے قدرتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی بنیادی ذمہ داری جنگلات کی حفاظت ہے، محکمہ جنگلات کا کوئی بھی افسر ملوث نکلا تو سخت ایکشن لوں گا، سرکاری جنگلات کی زمینوں پر آبادی ممنوع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply