لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل 9مئی کے 25 ملزمان کا فیصلہ آیا ،یہ قومی نوعیت کا ایسا مسئلہ تھا جس پر فوری طور پر فیصلوں کی ضرورت تھی ،ایسے معاملے پر فیصلے ڈیڑھ سال سے لٹک رہے تھے۔
9مئی کو ملکی خودمختاری اور افواج کوللکارا گیا،یہ للکار کبھی ہندوستان نے بھی نہیں کی ہو گی،پلاننگ کے تحت پاکستان میں مختلف جگہوں پر حملے کیے گئے ،ملزمان کو ٹریننگ اور ہدایات دی گئی تھیں۔
ویڈیوز سامنے آئیں، 25ملزمان کے چہرے واضح ہیں،ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئی ہیں،سیاسی معاملات کو اس انتہا تک لے جا نا لمحہ فکریہ ہے۔
2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر ان کو اقتدار میں لایا گیا ،نوازشریف کو پلاننگ سے اقتدار سے محروم کیا گیا،ایسے شخص نے 9مئی کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کا پراڈکٹ تھا ،ان کو حمید گل نے گود میں لیا ہوا تھا۔
مشرف کیلئے بھی انہوں نے لابنگ کی اور انہیں ووٹ دیا ،باجوہ اور دیگر لوگ مائنس نواز شریف فارمولا پر کام کرتے رہے ،مجھے ذاتی طور پر اس پر اپروچ کیا گیا،انہوں نے ایسا فارمولا دیا جس میں نواز شریف نہیں تھا۔
نواز شریف کو مائنس کرنے کا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا فارمولا پرانا تھا ،بانی پی ٹی آئی کو لانے کا معاملہ سیٹل ہو گیا تھا ،پی ٹی آئی کے4 سال میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ۔
بانی پی ٹی آئی ، ان کے اہلخانہ اور اردگرد کے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ،یہ اپنے اقتدار کیلئے پاکستان کی تباہی کا منصوبہ بھی بنا سکتے ہیں ،انہیں نکالا گیا تو انہوں نے امریکا ایبسلوٹیلی ناٹ کہا،اب یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا ہمارے ساتھ ہے۔
جن کا لمحوں میں اسٹینڈ بدل جائے کیا وہ قومی لیڈر ہو سکتا ہے ،آج سے ڈیڑھ ہفتہ پہلے یہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے تھے ،اب یہ بتا رہے ہیں ہم نےمذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے ،اب یہ کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی بنا دی ہے اور ہمیں جواب نہیں مل رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو پتہ ہے یہ تبدیلیاں کیوں آ رہی ہیں،پاکستان خودمختار ملک ہے جو اپنے مفادات کی حفاظت کرنا جانتا ہے ،ایٹمی دھماکا بھی نواز شریف نے بڑے پریشر میں کیا تھا،دھماکا نہ کرنے کیلئے نواز شریف کو بڑی آفرز ہوئی تھیں۔
نواز شریف کو بھی امریکی تحفظ اور5ارب ڈالر مل سکتے تھے ،مگر نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ، ایٹمی طاقت بنانے کیلئے نواز شریف نے جرات مندانہ قدم اٹھایا۔
اگر اس وقت بانی پی ٹی آئی ہوتا تو قومی مفاد بیچ کر5ارب ڈالر جیب میں ڈال لیتا ،جو لوگ پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں ان کی تاریخ دیکھنی چاہیے ،آج جو فوج کو ٹارگٹ کر رہا ہے یہ ماضی میں ان کا پراڈکٹ تھا۔
ہمارا عہد ہے کہ اس ملک میں دوبارہ 9مئی نہیں ہوگا،اس ملک کی دفاع کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکتا ،اس شخص نے اپنے اقتدار کیلئے اس ملک کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے ایک دن یہ امریکا کو گالی دیتا ہے دوسرے دن پیر پکڑتا ہے۔
ہم ان سب پر وائٹ پیپر شائع کریں گے ،میرے اوپر یہ کیوں عدالت میں بحث نہیں کرتے ،آج تک میں تاریخیں مانگ رہا ہوں یہ لوگ آتے نہیں۔