0

شہداء پاکستان کا فخر ہیں،قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں،انکی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا،وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پرآرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا ،ان کا کہنا تھا قوم کی حمایت سےدہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،ملک میں امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا ، انہوں نےکہا مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،قوم کو جوانوں کی بہادری اور بے لوث لگن پر فخر ہے۔

مسلح افواج کی جرات اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے،سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر زکو ریاست مخالف سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply