0

ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیموں کو کل پیر کو دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر آفس کے دروازے اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے کل پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply