گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی۔ اور اسی کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔ اور سیاسی کمیٹی 11 اراکین پر مشتمل ہو گی۔ امیر مقام، سکندر شیرپاؤ، مولانا عطاء الرحمان، میاں افتخار کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
محسن داوڑ، پروفیسر ابراہیم، محمود خان کو بھی سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، شوکت اللہ خان کو بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے قائم سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی سیاسی جماعتوں میں رابطوں سے سفارشات تیار کرے گی۔ سیاسی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، مولانا لطف الرحمان، احمد کریم کنڈی، عنایت اللہ خان بھی شامل ہیں۔
صوبے میں تیکنیکی امور کے لیے بھی 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دے گی۔