0

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر وزیر آباد سے گرفتار

ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے  ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں، وزیر آباد سے گرفتار ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا ، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply