ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، کئی شہروں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13، اسکردو منفی 11 ،قلات میں منفی 6 ، بگروٹ منفی 6، کو ئٹہ ،زیارت اورچترال میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بعض شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔
موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد ، مری ، گلیات اور گلگت بلتستان میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔