0

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بشریٰ بی بی کو کسی بھی معاملے سے پہلے بانی پی ٹی آئی یا پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا ہے،24نومبر کے احتجاج میں بشریٰ بی بی حصہ ہوں گی مگر کردار مرکزی نوعیت کا نہیں ہو گا۔

بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی لیکن مشال یوسفزئی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا ہے،رہنماؤں کا مؤقف ہے ویڈیو پیغام ایڈٹ کر کے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظر انداز ہوئی؟

ویڈیو ایڈٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply