9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنا دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے سزایافتہ مجرمان میں پاکستان کےمختلف شہروں میں مقیم 4افغان شہری بھی شامل ہیں،مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے۔
نامزد ملزمان میں سے ایک کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ،6روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
روپوش مجرمان کو گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔









