سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل حکام الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
جیل حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا انٹرنیٹ کا نظام ٹھیک نہیں ہوا۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوتا اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی گئی۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کن حالات میں ہیں اس پر حکم دینا ہمارا اختیار نہیں۔ اور ہم آپ کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا سکتے۔ ہم نے کیس میں فرد جرم عائد کرنی ہے۔
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کلائنٹ سے ہدایت لینا ہمارا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم کیس میں ایک بار جیل میں چارج فریم کر چکے ہیں اور ہائیکورٹ نے کہا کہ دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے جیل انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ پی ٹی اے سے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔









