وسطی کرم کے علاقے خوئیداد خیل میں فتنہ خوارج نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو ذبح کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی کرم میں مزدور طالبان کمانڈر ملا نبی کے کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے جس پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے تین کو ذبح کر دیا۔
چار مزدور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذبح ہونے والے مزدوروں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









