0

رحیم یارخان،کچے کے علاقے میں پولیس پر حملہ،بڑا جانی نقصان

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے،حملے میں زخمی اورشہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا ، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں، آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے رحیم یار خان حملے سے متعلق اطلاعات لی جا رہی ہیں،پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی اور11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

محسن نقوی نے  شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورزخمی پولیس اہلکاروں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply