0

اُمید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی، امین الحق

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری اور بندش سب میرین کیبل کی وجہ سے ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) انٹرنیٹ کی سُست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔ انٹرنیٹ کی سُست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا۔

سابق وزیرِ آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی سُست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے۔ امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے کے مطابق رپورٹ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی وجہ زیر سمندر سمبیرین کیبل کٹ جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply