0

حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کر دی

حکومت پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔

وزارت ریاستیں و سرحدی امور کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کے 30 جون کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔

وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔

پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply