ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے بہت کام کرچکےہیں،آج جو حکیم لقمان بن رہے ہیں انہوں نے اپنےدور میں کچھ کیوں نہیں کیا؟
اپنے دور میں ان لوگوں کو آئی پی پیز کا بھی کچھ پتہ نہیں تھا،جب یہ لوگ وزیر تھے تو اس وقت زبان کچھ اور ہوتی تھی۔
علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد کم ہوجائے گی، کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چینی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے قیمت 2 روپے کم ہوگی۔
بجلی کی قیمت کم کرنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بھی ہے اور ترجیح بھی ہے، پچھلے سال کی ری بیسنگ کے باعث بجلی بلوں پر 6 ماہ تک دباؤ رہے گا۔200 یونٹ والے 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی سہولت اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹ تبدیل نہیں ہوگی ، معاہدوں کی شرائط میں نرمی کیلئے کوشاں ہیں،سیاسی بیان بازی کرنا بہت آسان ہے، ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت کو ابھی تین چار ماہ ہی ہوئے ہیں، مسائل کا حل جلد نکال لیں گے۔









